پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی چیمپئن بننے جا رہی ہے،رمیز راجہ

04:02 PM, 17 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کی پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی کہہ دیا تھا کہ پاک بھارت ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلیں گی  اور اب انہوں نے فائنل جیتنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا ہے۔

ٹورنامنٹ سے قبل ایک پروگرام میں رکی پونٹنگ، این بشپ، ناصر حسین، سنجے منجریکر، برینڈن مکلم، گریم سمتھ اور شین وارن جیسے کرکٹ کے معتبر نام شامل تھے۔ اس پروگرام میں سبھی نے اپنی اپنی پیش گوئی کی ،دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں واحد رمیز راجہ ہی تھے جنہوں نے پاکستان اور بھارتی ٹیموں کے فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی، تاہم دیگر تجزیہ نگار ان سے متفق نہیں تھے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا تو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ اپنے ابتدائی میچ میں ہی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔ اب رمیز راجہ نے دوبارہ پیشگوئی کر دی ہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی چیمپئن بننے جا رہی ہے۔

آپ بھی ویڈیو دیکھیں 

مزیدخبریں