پاک بھارت فائنل ٹاکرا، سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا

04:08 PM, 17 Jun, 2017

لاہور: آئی سی چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا پاکستان بمقابلہ بھارت کون جیتے کون ہارے گا میچ سے پہلے سٹے باز میدان میں آ گئے۔ دنیا بھر کی سیکڑوں ویب سائٹز پر کل کے میچ پر کرڑوں ڈالر لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے جسکی وجہ بھارتی بلے بازوں کی ٹورنامنٹ میں شاندار پر فارمنس بتائی جا رہی ہے۔

بھارت پر 10 ہزار روپے لگانے والے کو 4 سے 5 ہزار روپے اضافی دیئے جائیں گے جبکہ پاکستان پر 10 ہزار روپے لگانے والے کو 8 ہزار 7 سو روپے کمانے کا موقع مل جائے گا۔ پاکستان ٹیم کے اوپنرز اظہر علی ، فخر زمان اور بابر اعظم کی بیٹنگ پر سٹے بازی عروج پر پہنچ گئی اور انہیں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ حسن علی، جنید خان، محممدعامر کو پاکستانی سائیڈ سے بولنگ کیلئے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کسی بھی آئی سی سی کے ایک روزہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے ہو رہی ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ کے گروپ میچوں میں بھی آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 124 رنز سے شکست دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں