واشنگٹن: معروف امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سلیبرٹی بن گئیں۔ ٹوئٹر نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کیٹی پیری کو 10 کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی سلیبرٹی بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ آج ہم تاریخ رقم ہوتی دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر پاپ گلوکارہ نے آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کرنے پر ٹوئٹر کا شکریہ ادا کیا۔
Today, we #WITNESS history.
— Twitter (@Twitter) June 16, 2017
Congratulations @katyperry, the first to reach 100 million followers! #LoveKaty pic.twitter.com/41aJyPTtZ2
اس تاریخی موقع پر 'لَو کیٹی' اور گلوکارہ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے پانچویں البم کا نام 'وٹنِس' بھی ٹوئٹر ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ یاد رہے پاپ اسٹار نے 21 فروری 2009 کو اپنا پہلا ٹوئٹر پیغام جاری کیا تھا اور 9 سال کے عرصے میں ان کے فالوورز کی تعداد ٹوئٹر کی تاریخ میں کسی بھی شخصیت سے زیادہ ہو گئی ہیں۔
Thank you, @Twitter, for always giving me an opportunity to have a voice! #LoveKaty https://t.co/Lpc1DSk4Kw
— KATY PERRY (@katyperry) June 16, 2017
کیٹی پیری کے بعد دوسرے نمبر پر کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ کے قریب ہے جبکہ حریف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 8 کروڑ 50 لاکھ لوگ ٹوئٹر فالوورز کے ساتھ تیسری مشہور ٹوئٹر شخصیت ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں