ولی حامد خان نے اپنی بیوی نور کو منانے کی کوشش تیز کر دیں

03:34 PM, 17 Jun, 2017

لاہور: گلوکار ولی حامد خان نے اپنی بیوی فلم سٹار کو منانے کی کوشش تیز کر دیں اور خلع کا معاملہ مصالحتی سینٹر کو بھجوانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ فلم سٹار کے شوہر نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں یہ موقف اپنایا گیا کہ وہ اپنی بیوی کو فلم سٹار نور کو طلاق نہیں دینا چاہتا۔

ولی حامد کے مطابق ان میں اور فلم نور کے درمیان غلط فہمی کی بنا پر بدمزگی کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی اور اسی بنا پر نور نے علیحدگی کیلئے خلع کا دعوی دائر کیا۔ فلم سٹار کے شوہر نے درخواست میں بتایا کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل اور غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں۔ فیلمی کورٹ نے ولی حامد خان کی درخواست پر فلم سٹار نور سے جواب مانگ لیا۔

گزشتہ روز میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فلمسٹار نور اپنے ایک سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کی خواہشمند تھیں اور ولی حامد کے ساتھ شادی کے بعد بھی انکے اپنے سابقہ شوہر سے ٹیلیفونک رابطے موجود تھے ۔

اس کے علاوہ وہ ولی حامد کی بعض عادتوں کی وجہ سے ان سے سخت نالاں بھی تھیں اور آخر کار انہوں نے ولی حامد کے رویئے کو دیکھتے ہوئے ان سے خلع لینے کی درخواست دائر کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں