آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے،انجینئر رشید

01:49 PM, 17 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارت کے مقبول ٹی وی شو میں مقبوضہ کشمیر سے منتخب رکن اسمبلی انجینئر رشید نے پاکستانی ٹیم کی حمایت کرکے بھارتیوں کے چکھے چھڑا دئیے۔ انجینئر رشیدکا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے پاک بھارت فائنل میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ پاکستان ہمارے دلوں میں ہے ۔پاکستان کی جیت پر پوری وادی میں جشن منائیں گے۔

بھارت کے معروف ٹی وی میزبان ارنب گوسوامی کے پروگرام میں مقبوضہ کشمیر سے منتخب رکن اسمبلی انجینئر رشید سےآئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے حوالے سے پوچھا کہ آپ میچ کے دروان کس ٹیم کی حمایت کریں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے، ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے اورپاکستان کی جیت کے لئے دعائیں کریں گے ، پاکستان کی جیت پر پوری وادی میں جشن منائیں گے، جس پر ارنپ گو سوامی اشتعال میں آگئے اور آپے سے باہر ہوگئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں