لاہور: انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ نواز شریف فیملی فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتی ہے اور میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ۔ سابق گورنر پنجاب نے مجھے ہسپتال کے لئے جگہ دینے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر افسوس کہ اس پر ابھی تک عمل نہیں ہو سکا۔
میرا نے کہا کہ نواز شریف جب اپنے سابقہ دور میں وزیر اعلی کے عہدے پر فائز تھے تو انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کو زمین کا عطیہ دیا تھا اور اب میرے اس عظیم منصوبے کے لئے مجھے بھی زمین کا عطیہ دیا جائے جس پر میں ہسپتال بنا کر مستحق مریضوں کی بلا معاوضہ خدمت کر سکوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم میری اس اپیل پر ہمدردانہ غور کریں گے۔
یاد رہے گزشتہ سال اسٹیج اداکارہ ندا ملک نے فلم سٹار میرا پر الزام لگایا تھا کہ وہ سپتال کے نام پر لوگوں سے لاکھوں روپے فنڈز لے چکی ہے مگر اب انکو اپنی موج مستی کیلئے استعمال کر رہی ہے جسکے خلاف وہ ہسپتال کے نام پر جمع ہونیوالے فنڈز کی تحقیقات کیلئے نیب کو درخواست دیں گی تاکہ میرا کا اصل چہرے بے نقاب کیا جا سکے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں