لندن: برطانیہ میں ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل میںروایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور بھارتکل مد مقابل ہونگی۔ پول اے میں ارجنٹائن، چین، برطانیہ اور ملائیشیا جبکہ پول بی میں کینیڈا، انڈیا، نیدرلینڈ، پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ 15 سے 25 جون تک جاری رہے گا۔برطانیہ میں جہاں چیمپئنز ٹرافی کے رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں تو وہیں ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز کا آغاز ہو گیا ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 15 سے 25 جون تک جاری رہے گا۔ اس کے پول اے میں ارجنٹائن، چین، برطانیہ اور ملائیشیا جبکہ پول بی میں کینیڈا، انڈیا، نیدرلینڈ، پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستانی ٹیم 18 جون کو اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ ٹکرائے گی جبکہ آخری میچ سکاٹ لینڈ کیخلاف 19 جون کو کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ ان دنوں برطانیہ میں چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے بھی جاری ہیںروایتی حریف پاک بھارت کا ٹاکراکلاوول سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز ہی پاک بھارت ہاکی ٹیمیں بھی ایک دوسرے کے خلاف مقابلے میں اتریں گی۔
جبکہ دوسری جانب آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھی روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں کلمد مقابل ہوں گی ۔یہ میچ کیننگٹن کے اوول کرکٹ گرائونڈمیں پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے کھیلا جائے گا ۔قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد جبکہ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔