'عمران خان ریاستی اداروں کو لڑوانے کی سازش کر رہا ہے'

01:22 PM, 17 Jun, 2017

 فیصل آباد: فیسکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کو ملک کی خدمت کرنے کی سزا مل رہی ہے۔ عمران خان اپنے حمایتی اور آئین شکن مشرف کو لا کر ان کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنوائیں۔ نیشنل بنک اور پنجاب بنک اسکینڈل پر آج تک کیوں جے آئی ٹی نہیں بنی اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے آج کیوں آزاد ہیں۔ عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ لائن مین سے وزارتوں تک پہنچنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

زرداری دور میں بھی نواز شریف کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا انگریزوں کے گھوڑے پالنے والے شاہ محمود قریشی کے منہ سے احتساب کی باتیں اچھی نہیں لگتی۔ قطری شہزادے سے خط کے متعلق تحقیقات کا جے آئی ٹی خود فیصلہ کرے گی کہ وہ قطری شہزادے کو بلاتی ہے یا خود قطر ان کے پاس جاتی ہے۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان ریاستی اداروں کو لڑوانے کی سازش کر رہا ہے۔ جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد نوازشریف کی تقریر کو متنازع بنانے پر عمران خان کے خلاف عدالت کو سوموٹو ایکشن لینا چاہیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں