ننگر ہار میں داعش کے اہم کمانڈر کی ہلاکت، امریکی فورسز نے تصدیق کر دی

ننگر ہار میں داعش کے اہم کمانڈر کی ہلاکت، امریکی فورسز نے تصدیق کر دی

کابل: افغان میڈیا کے مطابق امریکی فورسز نے گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے ضلع آچن میں ہونیوالی فضائی کارروائی میں داعش کا اہم کمانڈر جواد خان کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس فضائی حملے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے پیدواری یونٹ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جس سے اٖفغانستان میں موجود داعش کے کارندوں کا شام سے بھی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

افغانستان میں تعینات امریکی اور عالمی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا افغانستان میں داعش کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں اور افغان فورسز کے ساتھ ملکر داعش کو افغانستان میں شکست دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش کے اہم کمانڈر جواد خان کی ہلاکت عالمی دہشتگردی کی کارروائیوں میں رکاوٹ بنے گی۔ یاد رہے گزشتہ 10 مہنیوں میں افغان اور امریکی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں میں داعش کے اہم رہنما ہلاک ہو چکے ہیں اور جس کی وجہ سے افغانستان میں داعش کو پسپائی کا سامنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں