کو ئٹہ: یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ چار ہزار سے زائد پولیس اور ایف سی کے ہلکار تعنیات ہونگے۔یوم علی ؒکا مر کزی جلوس بعد از مغرب پنجابی امام بارگاہ سے بر آمد ہو گا۔ جلو س کی قیادت بلو چستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا کر یں گے ،جلوس ،لیاقت بازار ،آرٹ اسکول روڈ ،علمدارروڈ سے ہو تا ہو اختتام پذیز ہو گا ،جلو س کے راستوں کو افطاری کے بعد مکمل سیل کیا جائے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے جلوس کی نگرانی کی جا ئے گی ،ماتمی جلوس کی سیکورٹی کے لئے پولیس ،ایف سی ،آر آر جی ۔اور بم ڈسپو زک اسکو اڈ کے اہلکار بھی ہمراہ ہو نگے۔
امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج 21رمضان المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں مختلف تقاریب منعقد ہونگی جس میں حضرت علیؓ کی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جائیگی۔ چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے۔ مجالس کا اہتمام کیا جائے گا جن میں حضرت علیؓ کی سیرت مبارکہ اور فضائل بیان کئے جائیں گے۔
دریں اثناء ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر گزشتہ رات ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کیا۔ دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گرد ڈیرہ غازی خان میں یوم حضرت علیؓ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے اور ممکنہ طور پر دہشت گرد مذہبی تقریبات کو نشانہ بنانے کی تیاریاں کر رہے تھے۔