ریاض:سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر سے دہشت گردی کی معاونت ختم کرنے کا مطالبہ صرف خلیجی ملکوں کا نہیں بلکہ پوری دنیا دوحہ سے یہی مطالبہ کررہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ بوریس جونسن سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ ہم قطر کے بارے میں شکایات کی فہرست جمع کررہے ہیں۔
جلد ہی وہ شکایات قطر کے سامنے پیش کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایران پاسداران انقلاب کوخطے میں دہشت گردی کےفروغ کے لیے استعمال کررہا ہے۔ لندن میں سعودی وزیرخارجہ کی اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران خلیجی ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔
برطانوی وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے بعد بحرینی اور اماراتی وزراءخارجہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں۔ ان ملاقاتوں میں بھی قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کےدرمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی وزیرخارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے پڑوسی ملکوں کے خدشات دور کرے۔
انہوں نے دوحہ پر انتہا پسند گروپوں کی مالی معاونت ختم کرنے پربھی زور دیا۔درایں اثناءقطری بحران کے سفارتی اور سیاسی حل کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بھی دوحہ پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوسرے خلیجی ملکوں کےساتھ مل کر جدوجہد کرنے پر زور دیا ہے جب کہ امارات وزیرخارجہ واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا کہ قطر کو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اور پڑوسی ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پرسختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔
قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان جاری تنازع کے پرامن حل کے لیے عرب حکام کے امریکی، یورپی اور دیگر عالمی عہدیداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردی کے معاملے میں عالمی برادری کا موقف ایک ہے اور وہ قطر پر دہشت گردوں کی پشت پناہی روکنے کامطالبہ کررہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں