لاہور :بارش کے باعث لیسکو کی 11کے وی اے کی متعدد ٹرانسمیشن لائن متاثر

11:22 AM, 17 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: اِدھر بارش، اُدھر بجلی غائب،لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کی 11کے وی اے کی متعدد ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئیں جس کے باعث لیسکو کے 100سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے.

لاہور میں علی الصبح ابر کرم خوب گرجا برسا ، جس کے باعث لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کا بجلی کا ترسیلی نظام جواب دے گیا، لیسکو سرکل میں 11کے وی کی متعدد ٹرانسمیشن لائنیں متاثر ہوئیں ،، جس کے بعد 100سے زائد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے۔فیڈرز ٹرپ کرنے سے لاہور ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور اوکاڑہ سرکل میں کئی گھنٹوں تک بجلی بھی غائب رہی ،،بجلی کی مرمت کے بجائے لیسکو کا عملہ لمبی تان کر سویا رہا۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے لاہو رمیں اقبال ٹاؤن ، شادمان ، سمن آباد، کلفٹن کالونی ، وحدت کالونی ، مسلم ٹائون ، گلبرگ، سمیت بیشتر سب ڈویژن میں فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے جب کہ جن علاقوں میں بارش برسنے کا سلسلہ تھم چکا ہے،وہاں ایس ڈی او اور ایکسئین کو فیڈرز کی مرمت کر کے بجلی فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں ۔

مزیدخبریں