امریکی جنگی جہاز تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا، 7اہلکار لاپتہ

11:00 AM, 17 Jun, 2017

ٹوکیو: امریکا کا جنگی بحری جہاز جاپان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا ہے ، جس کے بعد جہاز کے عملے کے سات اہلکار لاپتہ ہیں۔ زخمیوں میں جہاز کے کمانڈنگ افسر بھی شامل ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
امریکی بحریہ کا تباہ کن جنگی جہاز' یو ایس ایس فٹزجیرلڈ سنیچرکو 'جاپان کے جنوب مغربی ساحل' یوکوسوکا 'سے 103 کلومیٹر دور 'اے سی ایکس کرسٹل 'نامی تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جنگی جہاز کی تجارتی جہاز سے ٹکر، 7اہلکار لاپتہ ،زخمیوں میں جہاز کے کمانڈنگ افسر بھی شامل ،اسپتال منتقل امریکی بحریہ نے جاپان کی کوسٹ گارڈسے مدد مانگ لی۔جس جگہ دونوں بحری جہازوں کی ٹکر ہوئی ہے وہ انتہاءمصروف راستہ ہے جہاں سے جہاز ٹوکیو خلیج کی طرف آمدورفت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں