ممبئی : سابق پاکستانی کرکٹر عامر سہیل کو سرفرازاحمد اور قومی ٹیم کے بارے میں بیان دینا مہنگا پڑ گیا ۔عامر سہیل کوجہاں پی سی بی چیئرمین نے قومی ٹیم پر تنقہد کرمے کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لیا قہیں پر سابق قومی اور بین الاقوامی کرکٹر ز بھی عامر سہیل کےخلاف میدان میں آ گئے ہیں ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل کے سرفرازاحمد کے حوالے سےدیے گئے بیان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے احمقانہ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں گنگولی نے عامر سہیل کے بیان پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ بیان احمقانہ،مضحکہ خیز ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلی ہو اور ٹیم کی قیادت کی ہو اس کو اپنی ٹیم کو جس طرح وہ فائنل تک پہنچنے ہیں اس پر داد دینی چاہیے۔
گنگولی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی کھلاڑی ہوم گراؤنڈز اور ہوم کراؤڈ کے سامنے نہیں کھیل سکے لیکن اس کے باوجود پاکستان نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کو شکست دے کر چمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے عامر سہیل کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ پاکستان کے قابل عزت کرکٹرز میں شمار ہوتے ہوں گے لیکن آپ اس طرح کی چیزیں کریں گے اور اپنی ٹیم کی عزت نہیں کریں گے تو آخر میں آپ (عامر سہیل) اپنی عزت کھو دیں گے۔
یاد رہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں اور بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں ۔ پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو چاروں شانے چت کیا جبکہ بھارت نے آسان حریف بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں زیر کیا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں