کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

  کراچی: کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اختتام پذیرہوگیا۔

شہدائے کربلا کی یاد میں کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسینہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔

یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے بوتراب سکاؤٹ کی قیادت میں برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں نمائش، ایم اے جناح روڈ، پریڈی، صدر، تبت سینٹر، جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔