اوکلاہاما:دنیا کی سب سے بڑی پیزا پارٹی کا ریکارڈ بن گیا۔ پرنسز کروزز نے اپنے بیڑے پر متعدد جگہوں پر سب سے بڑی پیزا پارٹی کی میزبانی کر کے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس پیزا پارٹی میں مہمانوں کو 60 ہزار سے زائد سلائس پروسے گئے۔ریکارڈ ساز ایونٹ میں 13 بار کے عالمی پیزا چیمپئن مشہور پیزا شیف ٹونی جیمیگنانی کے ساتھ کروز لائن کی شراکت داری کا جشن منایا گیا۔
کروز لائن کی پوری ٹیم شیف ٹونی جیمیگانی آف ٹونی پیزا نیپولیٹانا سان فرانسسکو کے ساتھ شامل ہوگئی تاکہ یہ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کےلیے پرنسس کے فلیٹ پر موجود تمام افراد کو پیزا مہیا کیا جاسکے۔
کروز لائن پرنسس پر موجود فوڈ سروس ٹیم نے 6,512 پاؤنڈ میدہ، 3,417 پاؤنڈ آٹا، 1,393 پاؤنڈ مرچ مصالحہ لگا ہوا گوشت اور 2,323 پاؤنڈ پنیر کا استعمال کیا گیا۔
اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا تعین کرنے والے آفیشل نے اسکی تصدیق کی کہ 60 ہزار سے زیادہ سلائسز پورے کروز لائن پر مہیا کی گئیں۔