موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرا ر ہے گی، بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے: فچ کی پیشگوئی

موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرا ر ہے گی، بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے: فچ کی پیشگوئی

اسلام آباد :معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ  نے پیش گوئی کی  ہے کہ  موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرا ر ہے گی، بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے۔ معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے ۔ فچ کی پیش گوئی کے مطابق  موجودہ حکومت ختم ہوئی پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی۔

فچ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک سٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔فچ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ  رواں مالی سال کے اختتام تک توقع ہے کہ سٹیٹ بینک شرح سود کو 14فیصد لائے، حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے ہیں، حکومت پاکستان مالیاتی خسارہ 7.4 سےکم کرکے 6.7 فیصد پر لانا چاہتی ہے۔

حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلےآئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہےہیں، پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے، پاکستان کی زراعت کے لیے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے۔


فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فروری کے الیکشن میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی، جیتے والے آزاد امیدوار کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں