افغان سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن  دفتر خارجہ طلب  ،بنوں کنٹونمنٹ حملے پر افغانستان کو احتجاجی مراسلہ جاری 

 افغان سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن  دفتر خارجہ طلب  ،بنوں کنٹونمنٹ حملے پر افغانستان کو احتجاجی مراسلہ جاری 

اسلام آباد:پاکستان نے افغان سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کرکے بنوں چھاؤنی حملے پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بنوں کنٹونمنٹ حملے پر افغانستان کو احتجاجی مراسلہ جاری کیاہے۔ترجمان ن کاکہنا ہے کہ  افغان سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو وزارت خارجہ طلب کرکے   احتجاجی مراسلہ دیاگیا۔ مراسلے میں بنوں میں 15 جولائی کےدہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ دہشت گرد حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوئے، دہشت گرد حملہ افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر گروپ نے کیا، حافظ گل بہادرگروپ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مل کرپاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے، حملوں میں سیکڑوں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار شہید ہوئے۔


ترجمان کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت پر واقعے کی مکمل تحقیقات پر زور دیتے ہیں ،  افغان عبوری حکومت بنوں حملے کے ذمہ داروں کےخلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے، افغان عبوری حکومت افغان سرزمین کوپاکستان میں ایسےحملوں میں استعمال ہونے سے روکے۔

مصنف کے بارے میں