زیارت،پکنک منانےکےلیے جانے والوں کی گاڑی   کھائی میں گرگئی، پانچ  افراد جاں بحق

05:01 PM, 17 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

زیارت:پکنک منانےکےلیے جانے والوں کی گاڑی   کھائی میں گرگئی، پانچ  افراد جاں بحق ہوگئے۔ زیارت میں شاہرگ روڈ پر دوزخ تنگی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری ۔

اس  حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔

ان کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام افراد پکنک منانے زیارت آئے تھے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں