تہران : ایران امریکہ کیساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں اپنی شرکت کو بحال کرنے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری کنی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے، جب وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں امریکہ نے سن 2018 میں ہونے والے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا، اس معاہدے کے تحت تہران کے جوہری پروگرام کو محدود کر دیا گیا تھا۔
صدر جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت شروع کی گئی تھی، تاہم واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کافی دنوں سے تعطل کا شکار ہیں۔