نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کون  سا کھلاڑی کس پوزیشن پر ؟

03:21 PM, 17 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

دبئی: نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے۔ ٹیسٹ فارمیٹ  رینکنگ  میں آسٹریلیا  ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیاہے۔ ٹیسٹ کی رینکنگ میں  بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلا گیاہے جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔


ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔


انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7ویں اور انگلینڈ کے زیک کراؤلی 3 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ ٹیسٹ بائولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے اپنے کیریئرکا اختتام آٹھویں نمبر پر کیا، شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔


ٹیسٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندر جدیجہ کا پہلا نمبر برقرار ہے، اکشر پٹیل کی ایک درجے ترقی ہوئی وہ 5ویں نمبر پر آ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

مزیدخبریں