کیلیفورنیا: دوستوں اور پیاروں کے ساتھ رابطے کو آسان ترین بنانے کے لیے وٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرایاگیا ہے۔
میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے اس فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔میٹا کی جانب سے میسجنگ ایپ میں فیورٹ فلٹر کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس نئے فیچر کا مقصد قریبی دوستوں یا پیاروں کے ساتھ رابطے کو آسان ترین بنانا ہے۔
اس فیچر سے قریبی دوستوں یا پیاروں سے چیٹ یا ان کو کال کرنا بہت آسان ہو جائے گا اور کانٹیکٹ لسٹ میں سکرولنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جن کو روزانہ متعدد میسجز موصول ہوتے ہیں اور پسندیدہ کانٹیکٹ کے پیغامات کو ٹریک کرنا مشکل ہوتا ہے۔
فیورٹ فلٹر سے صارفین کے لیے اہم کانٹیکٹ اور گروپس کے میسجز تک جلد رسائی میں مدد ملے گی مگر اس کے لیے انہیں کانٹیکٹس کو فیورٹس لسٹ میں شامل کرنا ہوگا۔کمپنی کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے کی جا رہی تھی اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ فیورٹس ٹیب کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں کے دوران یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔