ٹورنٹو میں بارش کا 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی،  شہری بجلی سے بھی محروم 

02:12 PM, 17 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

ٹورنٹو:ٹورنٹو میں بارش کا 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی،  شہری بجلی سے بھی محروم  ہوگئے۔ کینیڈین شہر ٹورنٹو میں منگل کو ہونے والی بارش  سے 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کینیڈین محکمۂ موسمیات کے مطابق ٹورنٹو میں کل تقریباً 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں ریکارڈ بارشوں سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی اور شہری بجلی سے بھی محروم ہو گئے۔بارشوں کے باعث شاہراہوں پر گاڑیاں پھنس گئیں، بلی بشپ ایئر پورٹ سے  کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور کچھ کو منسوخ  کردیاگیا

کینیڈین پولیس کے مطابق شاہراہ ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 سیلاب کے باعث بند ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پھنسے کم از کم 14 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔تاہم متعلقہ محکمہ نے لوگوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے اور گھر سے باہر نہ نکلنے کا کہا ہے ۔

مزیدخبریں