غزہ کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں اسرائیل کے فضائی حملے ، 50 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

12:02 PM, 17 Jul, 2024

غزہ :  اسرائیل کے غزہ کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں حالیہ فضائی حملوں میں 50 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی  ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ کے اسکول پر حملہ کیا جس میں23 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ  خان یونس میں بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بمباری کی جس میں  بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔


غزہ میں گزشتہ 5 دنوں میں300 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے۔اس طرح 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار 713  ہوگئی ہے۔


فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔ انروا کا بتانا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق غزہ سے 4 کروڑ ٹن ملبہ صاف کرنا ہوگا ،،جس کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کے اخراجات ہوں گے۔

مزیدخبریں