یوکرین کا کریمیا کے پل پر ڈرون حملہ

یوکرین کا کریمیا کے پل پر ڈرون حملہ

کیف:روس کے زیر انتظام یوکرینی علاقے کریمیا کے پل پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ہےجبکہ 2افراد ہلاک ہوگئے ۔روس کاکہنا ہے کہ یوکرین کی سپیشل سروسز کے کریمیا کے پل پر ڈرونز حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

روسی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا  یوکرینی حملے سے کریمیا کے قریب پل کی سڑک کو نقصان پہنچا ہے، پل کے ستونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔

روس کو کریمیا سے ملانے والے پل پر حملے کے بعد ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔کریمیا کا پل روسی فوج کی سپلائی لائن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

مصنف کے بارے میں