چین میں بے روزگاری میں اضافہ 

08:27 PM, 17 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

 بیجنگ: چین میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے ۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے اپریل۔ جون کے دوران  جی ڈی پی  میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں اندرون اور بیرون ملک طلب میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

چین کی معیشت سست روی کا شکار ہوئی۔ جون میں ریٹیل فروخت میں سال بہ سال 3.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صنعتی پیداوار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا ۔ اقتصادی ماہرین نے بڑے پیمانے پر توقع کی تھی کہ چین کی مجموعی معیشت 7 فیصد سے زیادہ بڑھے گی۔

چین کے قومی ادارے این بی ایس کے مطابق جون میں چینی نوجوانوں میں بے روزگاری ریکارڈ 21.3 فیصد تک بڑھ گئی، جو مئی میں 20.8 فیصد تھی۔بیجنگ نے 2023 کے لیے اپنی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کیاتھا ، جو حالیہ دہائیوں کے ترقی کے رجحان کے مقابلے میں کم ہے۔

مزیدخبریں