لاہور:مسلم لیگ ن اوراستحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے پاگیا۔مسلم لیگ ن الیکشن کی تیاریاں کررہی ہے اور ن لیگ نے پنجاب میں ہر حلقے سے الیکشن لڑنے ، کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحادکی بجائے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی تناظر میں ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی کا انتخاب کیا ہے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ان سے ہی ہوگی ۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ ن لیگ اور استحکام پاکستا ن پارٹی میں قومی اسمبلی کے لیے اٹھارہ سے بیس رہنماؤں کو ایڈجسٹ کیا جائےگا۔دونوں جماعتوں کے رمیان رابطے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائےگی۔
دونوںجماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ انتخابی شیڈول کے جاری ہونے کے بعدہوگی۔ دونوں جماعتوں کی لیڈرشپ کی رضامندی سے ورکنگ ریلیشن گروپ قائم کیاگیاہے ۔ اس میں احسن اقبال سردارایازصادق ،خواجہ سعد رفیق،جہانگیرترین،عبدالعلیم خان ،عون چودھری ایڈجسٹمنٹ پرابتدائی بات چیت کرینگے۔ استحکام پارٹی کے ہارڈ لائنرز رہنما سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے