گال: قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔
عبداللہ شفیق نے بھی گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا۔
عبداللہ شفیق نے 24ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔
.@imabd28 passes the 1️⃣0️⃣0️⃣0️⃣-run mark in his 24th Test innings ????#SLvPAK pic.twitter.com/3q2gr4q6Po
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2023
ان سے پہلے سرفراز احمد نے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز 3 ہزار رنز بنا کر پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ دوسری جانب شاہین آفریدی نے بھی گال ٹیسٹ کے دوران اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی پاکستان کی جانب سے بھی اننگز کے آغاز پر ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا اور 101 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔