پرویزخٹک کا نئی سیاسی جماعت' پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین' بنانے کا اعلان، محمود خان بھی شامل

03:05 PM, 17 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور: پرویزخٹک  نے نئی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین بنانے کا اعلان کر دیا ۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔

 نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پرویزخٹک کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ  بھی نئی پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔

پرویز خٹک نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ہم 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کا وجود ہے توہم ہیں۔


پرویز ختک نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سےمکمل خاتمہ ہوگیا۔

مزیدخبریں