ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو'5 ہزار روپے' جرمانے کا حکم

02:16 PM, 17 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  لاہور ہائی کورٹ نے روڈ سیفٹی بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے افراد پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 شہر میں اسموگ کی موجودہ صورتحال کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے  ٹریفک پولیس کو ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق ضابطے بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ 

سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے اس بات پر زور دیا کہ وہ بعد میں ان قوانین کے نفاذ کو نافذ کرنے کے لیے ایک سرکاری حکم جاری کرے گی۔

عدالت نے ٹریفک وارڈنز کی کارروائیوں پر شہر میں جگہ  جگہ  ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈال کر چلان  کرنے پر ناراضگی  کا اظہار کیا۔ 

عدالت نے کہا کہ آپ پانچ ہزارجرمانہ کریں  توشہری خودبخودہیلمٹ پہنناشروع کردیں گے۔پہلے دس دن ہیلمٹ کی تشہیر کرے اور شہریوں کو آگاہی دیں۔ 

عدالت نے سختی سے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ازخود جرمانہ کیا جائے جو غیر ضروری ٹریفک جام کا باعث بنتے ہیں۔

علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ نے سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے انڈر پاس کی پہلی بارش بھی برداشت نہ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ایل ڈی اے کے چیف انجینئر سے وضاحت طلب کر لی۔

عدالت نے ٹریفک پولیس اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں ہلچل سے بھرے مین بلیوارڈ پر سائیکلنگ ایونٹ منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزیدخبریں