شادی میں دولہا دلہن کے اہلخانہ میں جھگڑا، 5 افراد زخمی، ایک جاں بحق

11:10 AM, 17 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے ستیانہ جھمرہ روڈ پر چک 278 جی بی میں شادی کے دوران دولہا اور دلہن کے اہل خانہ میں جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تا حال تصادم کی وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت محبت علی (33) کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت لال محمد (55)، فتح بی بی (60)، محمد اکرم (45)، اکبر علی (70) اور محمد علی (50) کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ستیانہ رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں