اسلام آباد: سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے بھانجے نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے دعوؤں کی تردید کردی۔
نجی میڈیا کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان کے بھانجے سعید خان نے کہا کہ اعظم خان کا خاندان کے کسی فرد سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ گمشدگی کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چل رہا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اعظم خان جہاں بھی بڑےاطمینان کے ساتھ ہیں اور فیملی سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق پرنسپل سکریٹری اعظم خان کے خاندان نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اعظم خان پاکستان کے دارلحکومت سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔