آسمانی بجلی نے خاتون کو ہزاروں ڈالر کا مالک بنا دیا

آسمانی بجلی نے خاتون کو ہزاروں ڈالر کا مالک بنا دیا
سورس: File

میسوری: طوفان میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے گیس اسٹیشن پر  پناہ لینے والی خاتون نے لاٹری ٹکٹ خریدا اور غیر متوقع طور50 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم جیت لی۔

 
امریکی میڈیا کے مطابق لاٹری جیتنے کاحیران کن واقعہ امریکی ریاست میسوری میں پیش آیا۔ خاتون نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وہ ڈرائیونگ کر رہی تھیں جب قریب میں ہی آسمانی بجلی گری اور انہیں فوری طور پر نہ چاہتے ہوئے بھی تھوڑی دیر رکنا پڑا۔

طوفان تھم جانے کے انتظار تک خاتون نے قریبی گیس اسٹیشن میں پناہ لی اور وہاں موجود پاور بال لاٹری ٹکٹوں میں سے ایک ٹکٹ خرید لیا۔

خاتون نے بتایا کہ اگلی صبح انہیں پتہ چلا کہ جو لاٹری انہوں نے لی تھی، اس پرانعام نکل آیا ہے، وہ یہ انعامی رقم اپنے پوتے پوتیوں پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں