پی ٹی آئی نے "قلعہ لاہور" میں شگاف ڈال دیا، 4 میں سے تین سیٹوں پر کامیاب 

10:59 PM, 17 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :  تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے قلعہ لاہور میں شگاف ڈال دیا ہے اور ضمنی انتخابات میں لاہور کی 4 سیٹوں میں سے تین پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق لاہور سے پی ٹی آئی کے میاں اکرم عثمان ،شبیر گجر اور ظہیر عباس کھوکھر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے اسد کھوکھر نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لاہور سے چار میں سے 3 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی شکست بہت بڑا اپ سیٹ ہے اور بظاہر یہی نظر آ رہا ہے کہ جنرل الیکشن میں بھی لاہور سے مسلم لیگ ن زیادہ نشستیں نہیں جیتے گی بلکہ دو تین پر ہی کامیاب ہوگی۔ 

مزیدخبریں