بابر اعظم کی شاندار سنچری، گال ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل 

بابر اعظم کی شاندار سنچری، گال ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل 
سورس: Twitter

گال: سری لنکا کے شہر گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

پاکستان کے کپتان اور اوپننگ بلے باز بابر اعظم کی شاندار سنچری نے پاکستان کی پوزیشن کو کسی حد تک بہتر کیا ہے۔ بابر اعظم نے 119 رن بنائے جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں 218 رن بنا سکی۔ ایک مرحلے پر پاکستان کی بیٹنگ سخت مشکلات کا شکار نظر آئی جب صرف 85 رنز پر سات وکٹ گر چکی تھیں۔ پاکستان کی طرف سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ابتدا ہی میں پاکستان کی بیٹنگ مشکلات میں گھر گئی کیونکہ دونوں کھلاڑی بالترتیب 13 اور دو رنز بنا کر پویلین روانہ ہو گئے۔ اس کے بعد اظہر علی بھی صرف تین رن ہی بنا سکے۔

 دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رن بنائے تھے۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز دیموتھ کروناراتھنے کو محمد نواز نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ انھوں نے 16 رن بنائے تھے۔ اوشادا فرنانڈو 17 اور کاسن راجیتھا 3 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں