ضمنی انتخابات میں فتح، عمران خان کل عوام سے خطاب کریں گے 

10:23 PM, 17 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی فتح کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کل عوام سے خطاب کریں گے ۔

نیو نیوز کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں ضمنی انتخابات میں فتح کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ 

اجلاس کے بعد عمران خان عوام سے خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 

مزیدخبریں