پی پی 167 لاہور: نذیر احمد چوہان کو شکست ، شبیر احمد گجر کامیاب 

10:08 PM, 17 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے ایک اور نشست جیت لی ۔ پی پی 167 لاہور سے شبیر احمد گجر نے میدان مار لیا ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق شبیر احمد گجر نے 40 ہزار 1 سو 75 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر احمد چوہان 26 ہزار 3 سو 6 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ 

پی ٹی آئی اس سے قبل ملتان ،ڈی جی خان ، ساہی وال اور لاہور کی ایک سیٹ پر میدان مار چکی ہے جبکہ اسے مزید 11 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن نے ایک سیٹ جیتی ہے اور اسے 2 پر برتری ہے۔ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار آگے ہے۔ 

مزیدخبریں