پی ٹی آئی نے لاہور سے ایک اور نشست جیت لی، محمود الرشید کے داماد اکرم عثمان کامیاب 

10:02 PM, 17 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے ایک اور نشست جیت لی ۔ پی پی 158 لاہور سے محمود الرشید کے داماد  میاں محمد اکرم عثمان جیت گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق میاں اکرم عثمان نے 36 ہزار 8 سو 88 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا احسن شرافت 31 ہزار 4 سو 47 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ 

پی ٹی آئی اس سے قبل ملتان ،ڈی جی خان اور ساہی وال میں میدان مار چکی ہے جبکہ اسے مزید 12 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ مسلم لیگ ن نے ایک سیٹ جیتی ہے اور اسے 2 پر برتری ہے۔ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار آگے ہے۔ 

مزیدخبریں