لاہور: مسلم لیگ ن کو ضمنی انتخابات میں پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پی پی 168 لاہور میں اسد علی کھوکھر نے میدان مار لیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق پی پی 168 لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ آگیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار اسد علی کھوکھر 25 ہزار 685 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ملک نواز اعوان 15081 ووٹ لے سکے۔