بہتر ہے نئے انتخابات کا اعلان کردیں، شہبازشریف صرف اسلام آباد کے وزیر اعلیٰ رہ گئے : اسد عمر 

09:43 PM, 17 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے۔ عمران خان نے کل 3 بجے کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے اسد عمر نے کہا کہ  22 جولائی کو بس ایک رسمی کارروائی رہ گئی ہے۔ حمزہ شہباز کو ابھی حکومت چھوڑ دینا چاہیے۔ ہم آج کم از کم 16 نشستیں جیتیں گے۔ ابھی تک جو نتائج آچکے ہیں اس میں بھاری اکثریت پی ٹی آئی کو ملی ہے۔ آج عوام نے پیغام دے دیا کہ غلامی  نامنظورہے ۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم پنجاب میں اپنا وزیر اعلیٰ کا امیدوار تبدیل نہیں کریں گے اور ہمارا امیدوار پرویز الہٰی ہی ہیں۔ اب حکومت کو فوری الیکشن کی طرف جانا چاہیے ۔ شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیر اعظم رہ گئے ہیں ۔  60،70سال سے بندکمروں کے اندر پاکستان کے فیصلے ہوتے تھے ۔ اب عوام اپنے فیصلے خود کریں گے۔ 

مزیدخبریں