اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات میں فتح کے بعد وکٹری سپیچ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
نیونیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان وکٹری سپیچ پر رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ تقریر میں عمران خان پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت سے ملک میں عام انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔