الیکشن کمیشن کا رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بہترین طریقے سے کام کر رہا ہے: ترجمان 

08:26 PM, 17 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا رزلٹ مینجمنٹ سٹم بہترین طریقے سے کام کر رہا ہے ۔ 20 ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں سكرينز لگائی گئی ہیں جہاں سے برا ہ راست تمام پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ دکھایا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 3131 پولنگ اسٹیشنر میں سے 829 کارزلٹ موصول ہو چکا ہے ۔ آر ایم ایس کے خراب ہونے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

مزیدخبریں