ووٹرز حقیقی آزادی اور پاکستان کی خومختاری کیلئے گھروں سے نکلیں: عمران خان 

ووٹرز حقیقی آزادی اور پاکستان کی خومختاری کیلئے گھروں سے نکلیں: عمران خان 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی خاطر لوگ خصوصاً خواتین ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مجھے اپنے ووٹرز کو دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے، جو ہراساں کرنے کی (حکومتی) کوششوں کی مزاحمت اور تمام دباو¿ کا مقابلہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کیلئے نکلے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے تمام لوگ، خصوصاً خواتین، جو ابھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے گھروں سے نکلیں گی، ضرور نکلیں کیونکہ یہ پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی کا انتخاب ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو صبح 8 بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
پنجاب کے 20 حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے اور سب سے سخت مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہے۔ 
ان انتخابات کے نتائج پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ بھی کریں گے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کو حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے جبکہ پی ٹی آئی کو مزید 13 نشستیں درکار ہیں۔

مصنف کے بارے میں