چودھری پرویزالٰہی سے کسی طرح کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، اس کی تردید کرتا ہوں: رہنما ن لیگ

چودھری پرویزالٰہی سے کسی طرح کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، اس کی تردید کرتا ہوں: رہنما ن لیگ

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی غیاث الدین نے کہا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی سے کسی طرح کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ، اس کی تردید کرتا ہوں ۔

اپنے بیان میں لیگی رہنما غیاث الدین نے کہا کہ میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے ، پارٹی کیلئے ووٹ دوں گا ۔ میری کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، کوئی استعفیٰ نہیں دے رہا ۔ یہ سراسر جھوٹی خبر ہے ، میرا اس خبر سے کوئی تعلق نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ، اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں ۔ پارٹی میں پھوٹ پڑنے کا کوئی علم نہیں ، میں پارٹی سے منسلک ہوں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار پرویز الٰہی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ نارووال سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی غیاث الدین نے بھی وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں ق لیگ اور تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے تحت اس وقت پرویز الہیٰ کو 173 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حمزہ شہباز کے پاس 175 ارکان کی حمایت ہے ۔ اس سیاسی صورتحال میں آج کے ضمنی انتخابات انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں اگر مسلم لیگ ن نے 12 نشستیں نہیں جیتیں تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ۔

مصنف کے بارے میں