الیکشن کمیشن نے پی پی 158لاہور میں جھگڑے کا نوٹس لے لیا

12:15 PM, 17 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے لاہور کے حلقے پی پی 158 لاہور میں اور تصادم اور جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو واقعے کا جائزہ لینے اور سیکیورٹی حکام سے رابطے کا کہا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ جلد ہی صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو صبح 8 بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
پنجاب کے 20 حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے اور سب سے سخت مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان ہے۔ 
ان انتخابات کے نتائج پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ بھی کریں گے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کو حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے جبکہ پی ٹی آئی کو مزید 13 نشستیں درکار ہیں۔

مزیدخبریں