لاہور: پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دھاندلی کے الزامات سامنے آ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’ مظفر گڑھ میں ہمارے امیدوار معظم جتوئی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن 44 اور 46 سے باہر نکال دیا گیا۔ انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک نہیں کرنے دئیے گئے۔ فارم 46 شفافیت ختم کر دی گئی۔ اب ہمیں پتہ نہیں اس پولنگ سٹیشن پر کتنے جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا۔‘
مظفر گڑھ میں ہمارے امیدوار معظم جتوئی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن44 اور 46 سے باہر نکلا دیا گیا۔ انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک نہیں کرنے دئیے گئے۔ فارم 46 شفافیت ختم کر دی گئی۔ اب ہمیں پتہ نہیں اس پولنگ سٹیشن پر کتنے جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 17, 2022
ایک اور ٹویٹ میں شہباز گل نے بتایا کہ’ ووٹر خاتون ووٹ ڈالنے کیلئے آئی اور ان کا ووٹرزلسٹ میں نام ہی نہیں جس وجہ سے ان کو دوسرے حلقے میں بھیج دیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا آپریٹر کی غلطیوں کا ذمہ دار کون ہے؟‘
ووٹر خاتون ووٹ ڈالنے کے لیے آئی اور ان کا ووٹرز لسٹ میں نام ہی نہیں۔ جس وجہ سے انکو دوسرے حلقے میں بھیج دیا گیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 17, 2022
یہ ڈیٹا آپریٹر کی غلطیوں کا ذمہ دار کون ہے؟
شہباز گل نے مزید کہا کہ ’تمام جماعتیں اور حکومتی مشینری ایک طرف، دوسری طرف عوام، عمران خان اور پی ٹی آئی۔ انشاءاللہ جیت حق کی ہو گی۔ جن حلقوں میں الیکشن ہیں وہاں سب لوگوں سے درخواست ہے پہلا کام اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور فراڈیوں پر نظر رکھیں۔‘
تمام جماعتیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 17, 2022
حکومتی مشینری
ایک طرف
دوسری طرف عوام ،عمران خان اورپی ٹی آئی
انشاء اللہ جیت حق کی ہوگی
جن حلقوں میں الیکشن ہیں وہاں سب لوگوں سے درخواست ہے پہلا کام اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور فراڈیوں پر نظر رکھیں#بلے_پہ_ٹھپہ