ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمیم اقبال نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 سے جیتنے کے بعد ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ تمیم اقبال نے رواں سال جنوری میں ٹی 20 کرکٹ سے 6 ماہ کا وقفہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی تمام تر توجہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ تمیم اقبال نے 78 ٹی 20 میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرتے ہوئے 1758 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
تمیم اقبال کا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
11:03 AM, 17 Jul, 2022