اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہری ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے گزشتہ 4 سال کی تباہی کے بارے میں ضرور سوچیں ، آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے ۔
پنجاب کو پونے4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا. شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سےمحروم کیا گیا. سرکاری آسامیوں اورتبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی. شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی. پنجاب کی جو حالت کی گئی، وہ پنجاب کےلوگوں کی توہین سےکم نہیں
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 17, 2022
اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے انتشار ، نفرت اور تقسیم کی سیاست مسترد کریں ۔ شہری ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے دیں ۔ آپ کی قوت انتخاب پر مجھے پورا بھروسہ ہے ۔
آپکا ووٹ ہی آپکی طاقت ہے. اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کومسترد کریں.ایک شخص کی اناء،اندازِ سیاست اور نااہلی نےہمارے معاشرےکے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے. اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئےڈالیں. مجھے آپکی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 17, 2022
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب کو پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا ، پنجاب میں گزشتہ 4 سال شہری سہولتوں کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے پنجاب کی جو حالت کی وہ عوام کی توہین سے کم نہیں ۔
پنجاب کےضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتےہوئے عمران نیازی حکومت کےپونے 4سالہ سیاہ دورکی کرپشن،نا اہلی،معاشی تباہی،مافیہ کی سہولت کاری و سرپرستی اورتبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچیئےگا. پاکستان PTI کےدور میں اپنی منزل سےدور ہوگیا،اسکا اظہار آپ نےاپنے ووٹ سےکرناہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 17, 2022
واضح رہے کہ پنجاب کی 20 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹ آج ڈالے جا رہے ہیں ۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں فیصلہ کن برتری کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں ۔