اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے توانائی حماداظہر کا کہنا ہے کہ روس کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی پر ہوا ہے ، پاکستان نے روس کو کیپیسٹی پیمنٹ کے علاوہ اور کوئی گارنٹی نہیں دی۔
حماد اظہر نے بتایا کہ منصوبے میں روس کا شیئر 74 فیصد اور پاکستان کا 26 فیصد ہو گا،منصوبہ کو 2023 تک مکمل کرنے کا شیڈول طے کیا گیا ہے ۔
واضح رہے چند روز قبل پاکستان اور روس کے درمیان سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ پر دستخط کئے گئے تھے ، کراچی سے لاہور تک تقریبا 1100 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔
معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹرارشد محمود اورروس کی وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈٹولپاروف نے دستخط کیے،دستخط کی تقریب میں وزیرتوانائی حماد اظہر ،وزارت پٹرولیم اورروس کی وزارت توانائی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔