سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر وں میں کورونا وائرس کی تصدیق

07:58 PM, 17 Jul, 2021

کراچی: سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافر کورونا وائرس میں مبتلا نکلے ۔

نیونیوز کے مطابق سعودی عرب سے جناح انٹرنیشنل کراچی پہنچنے والے مسافر کورونا وائر س کے مرض میں مبتلا ثابت ہوئے ۔ 

سعودی عرب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجدہ سے آنے والے 12 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے توان میں 12 مسافروں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ مسافروں کوقرنطینہ کیلئے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

 
 

مزیدخبریں